تحریک انصاف کا جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے جمیعت علماء اسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی جو آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔

درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علماء اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …