مسلم لیگ ن وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کا فیصلہ کرلیاہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں ن لیگ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے فیصلے کی مخالفت کرے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی تحریک عدم اعتماد کے مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر تحریک ناکام ہوئی تو پی ڈی ایم کا جواز ختم ہوجائے گا اور عمران خان مزید طاقتور ہوں گے، یہ کہانی دھوکہ ہے جس کا حصہ نہیں بنیں گی۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ طاقتور قوتیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے غلطی ٹھیک کرکے الیکشن کو درست قرار دلانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …