الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان،وزیر اعظم کی خواہش پوری کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کی خواہش پوری کردی ۔ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کیس کی کھلی یا بند کمرے سماعت سےمتعلق کنفیوژن تھی، الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونےکے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرےگا۔ترجمان نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہوگی اور یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔ واضح رہےکہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔گزشتہ دنوں بھی ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے، یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے، الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور ادارہ یقین دلاتا ہے کہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …