جنرل پرویزمشرف نے چوروں کے سامنے گھٹنے ٹیکے،وزیراعظم عمران خان

مولا خان سرائے( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مشرف نے طاقتور ہونے کے باوجود چوروں کے ٹولے کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے،یہ مجھے بلیک میل کررہے ہیں مگر ان کو این آر او نہیں ملے گا۔قبائلی اضلاع کے دورے کے موقع پر مولا خان سرائے میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد ملک آزاد فیصلے کرتے ہیں،قبائلی اضلاع کے لوگوں نے صدیوں آزادی کی جنگ لڑی،محسود قبائل نے سب سے زیادہ جنگیں انگریز کے خلاف لڑیں۔قبائلی جرگے میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،قبائلی علاقے اور بلوچستان کے لوگ سب سے پیچھے رہ گئے ہیں،دو سال میں انقلاب لانے کی باتیں غلط ہیں،آپ سے ایسا وعدہ نہیں کروں گا جو پورا نہ کرسکوں۔انکا کہنا تھا کہ جب احتساب ہوتا ہے توچوروں کا ٹولہ اکھٹا ہوکر سڑکوں پر آجاتا ہے،پاکستان میں انقلاب آرہا ہے،چوروں کا ٹولہ کہہ رہا کہ ہمیں این آر او دے دو باقی چوروں کو جیلوں میں ڈال دو،مشرف نے دو بار ان کو این آر او دیا،بلیک میل کیا جارہا ہے کہ این آر او دو۔بڑے بڑے ڈاکو 35 سال سے لوٹ رہے تھے،ایک فیکٹری میں ڈاکو کو سربراہ بنادیں آپ کی فیکٹری بیٹھ جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …