اپوزیشن نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے میدان لگالیا

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے میدان لگالیا، کشمیر چوک سے قافلے رواں دواں ہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم میں امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، تمام اہم عمارتوں کی سکیورٹی کےلئے پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے۔ 1800 سے زائد پولیس جوان سکیورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، 5 ایس پی، 10 ڈی ایس پیز بھی امن و امان کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کر رہے ہیں،سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے ریڈ زون کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، احتجاج اور ریلی کے شرکا اپنی گاڑیاں کنونشن سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی کریں گے اور پیدل الیکشن کمیشن آئیں گے، ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ریلی کے شرکا کی طرف سے قانون شکنی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے جس کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …