پی ڈی ایم کا مارچ میں لانگ مارچ ،مریم نواز کا بڑا اعلان

اسلام آباد ( آن لائن )مریم نوازشریف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیلئے پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی جس میں ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم انشاءاللہ مارچ میں لانگ مارچ کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ حکومت نے آئین اور قانون کا تماشا بنا دیاہے ہم اسے ایکسپوز کریں گے تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ تاریخ کے کتنے بڑے فراڈیے پاکستان پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں ،لانگ مارچ میں پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوں گے ، آج کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج مقامی احتجاج ہے ، اس کی بھی بہت اہمیت ہے ، بھر پور پاور شو ہو گا ، لانگ مارچ بھی کریں گے انشاءاللہ ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …