سلیم مانڈوی والا کے خلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد( آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں سلیم مانڈوی والا کے خلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ہے، احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر ریفرنس پر سماعت کرینگے،عدالت نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے 4 فروری کو طلب کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا،سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس غنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے،سلیم مانڈوی والا کیساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، غنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی نامزدکیاگیاہے۔نیب ریفرنس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں، اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک ن±ما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں،سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس غنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی ،حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا ،سلیم مانڈوی والا نے بعد میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پربے نامی شیئرز خریدے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …