مدرسے کے بچے احتجاج میں آئے تومدارس کیخلاف کارروائی ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قسم اٹھا کر کہا ہے کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج میں مدرسوں کے طلبا شریک ہوئے تو ان مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار کسی کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت ہے، توقع کرتے ہیں کہ پی ڈی ایم ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی ، اگر کچھ خلاف قانون ہوا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جہاں سے مرضی بندے لے کر آئیں لیکن مدرسوں کے بچے شامل نہیں ہونے چاہئیں، اگر مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ان مدرسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اساتذہ آتے ہیں تو اور بات ہے، اگر مدرسوں کے بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا گیا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ اگر انصار الاسلام کے طلبہ کسی سیاسی لٹھ مار میں حصہ لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمان نے لعنت بھیجی اسی اسمبلی میں ان کا امیدوار کھڑا ہے، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ انہیں زیادہ نقصان ہوگا، باقی جماعتیں سائڈ پر ہوجائیں گی اور مولانا پھنس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …