پاکستان کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے، عمران خان

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے، عالمی برادری مودی حکومت کو عسکری ایجنڈے سے روکے،خطے میں کسی تنازعے سے پہلے عالمی برادری مودی حکومت کو عسکری ایجنڈے سے روکے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ 2019 میں کہاتھابالاکوٹ واقعہ مودی حکومت نے انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کیا،2019 میں یو این جنرل اسمبلی میں یہ بات کہی تھی ،بالاکوٹ واقعہ کو فاشسٹ مودی حکومت نے انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیا،حالیہ انکشافات نے مودی سرکاراور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا،بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کاشکار کرسکتا تھا، پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا، انہوں نے کہاکہ انتخابات جیتنے کیلئے فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کاباعث بنی۔

تر

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …