ایم بی بی ایس کے داخلے روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے ایم بی بی ایس کے داخلے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل کمیشن کو درخواست گزاروں کے پیپرز کے نمبروں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

جسٹس عابد عِزیز شیخ نے ایم بی بی ایس کے طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی، پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے بیرسٹر محمد عمر پیش ہوئے، طلبا کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان میڈیکل کمیشن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے میڈیکل داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دیا، آؤٹ آف کورس ہونے کے باوجود ٹیسٹ پچاسی فیصد نمبرز سے پاس کیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کی موجودگی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی دوبارہ ری چیکنگ کا حکم دے، مزید استدعا کی کہ عدالت حتمی فیصلے تک ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کو تاحکم ثانی روکنے کا حکم دے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورے کرتے ہوئے ٹیسٹ لیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی موجودگی میں پیپرز کی ری چیکنگ نہیں ہوسکتی، درخواست گزاروں کی موجودگی میں پیپرز کی دوبارہ گنتی کی بھی قانون میں گنجائش نہیں۔عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کو پیپرز کے نمبروں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …