ہاتھوں کی 2 اور پاؤں کی 3 انگلیوں سے محروم خاتون ٹینس کھلاڑی نے آسٹریلین اوپن میں جگہ بنا لی

لندن (میڈیا92 آن لائن) پیدائشی طور پر ہاتھوں کی 2 اور پاﺅں کی 3 انگلیوں سے محروم برطانیہ کی فرانسیسکا جونز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسکا جونز نے دبئی میں جاری کوالیفائنگ ایونٹ میں خود سے زیادہ تجربہ کار جیا جینگ لو کو مات دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے مین ایونٹ میں نشست پکی کر لی، پیدائشی طور پر ان کے دونوں ہاتھوں کی انگوٹھے کے ساتھ 3، 3 انگلیاں ہیں جبکہ پاﺅں کی 3 انگلیاں کم ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرزنے کہا تھا کہ وہ کبھی ٹینس نہیں کھیل پائیں گی مگر انھوں نے اپنی ہمت سے سب کو غلط ثابت کر دیا ہے اور اب آسٹریلین ٹینس ٹورنامنٹ کے مین راﺅنڈ میں جگہ بنا کر پوری دنیا سے داد وصول کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …