فیصل آباد(M92) پسندکی شادی کرنیوالی خاتون کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ،مبینہ زیادتی کے بعد جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر قتل میں ملوث او با ش ملزما ن گرفتار ۔ آن لائن کے مطابق 2ماہ قبل چک نمبر 656/7میں پسند کی شادی کرنیوالی سمیرا عر ف سو نیا کو قتل کیا گیا تھا ، مقتولہ ایم اے کی طالبہ تھی‘2ماہ قبل تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود 656/7گ ب کا رہائشی بیکری ملا زم سرورکام کے سلسلہ میں اسلا م آ باد گیا ہوا تھا جس کی غیر موجودگی میں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئی ہوئی پسند کی شادی کرنے والی ایم اے کی طالبہ سمیرا بی بی عرف سونیا کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے اس کے ڈوپٹہ سے پھندہ دے کر اسے قتل کر دیا۔ اور فرا ر ۔ جس کا مقدمہ نمبر501/17غلام حسین کی مدعیت میں درج ہو ا تھا ۔ خاتون کے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد نے ملزمان کو گرفتار کر نے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ ایس ایچ او را نا جا وید اقبال ، انچا ر ج چو کی بچیانہ را نا محمد سلیم، سب انسپکٹر مہر منظو ر حسین نے اس اندھے قتل کو ٹریس کر نے کیلئے تفتیش کا آغا ز کیا تو دو ران تفتیش موبائل فو ن ڈیٹا کے ذریعے ایک ملزم رضوا ن عرف جا نی کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ اس اندھے قتل میں ملوث تھا ۔ جس کی نشا ندہی پر با قی دو ملزمان عمران عرف بھائی ، صدا م ولد اکرم کو بھی گر فتا رکیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد مقتولہ سمیرا عرف سونیا نے ملزمان کو شناخت کر لیا تھا جنہوں نے پکڑے جانے کے خوف سے سمیرا عرف سونیا کو اس کے دوپٹے سے اس کے گلے کو دبا کر اس کی چھ ما ہ کی معصوم بچی کے سامنے بے در دی سے قتل کر دیا تھا۔
