ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن!!

(میڈیا92نیوز)ملاوٹی و ناقص دودھ فروخت کرنے پر14ملک شاپس اور2فوڈپوائنٹس سیل،680لٹردودھ تلف

ڈیری سیفٹی ٹیم نے دودھ میں قدرتی اجزاء کی کمی پرالفضل ملک پروڈکٹس اورحق باھو ملک شاپ کو سیل کردیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تاج پورہتاج باغ میں داتا علی ہجویری ملک شاپ،محمد عثمان شیرفروش اورماشاء اللہ ملک شاپ پرکارروائی کی گئی۔رفاقت علی نسوآنہ

بند روڈ پر الاعوان،داتا اوربلا ملک شاپ پر موجود دوھ ٹیسٹ کے دوران غیر معیاری پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہیرا ملک شاپ، بسم اللہ،افضل اور محمد بوٹا ملک شاپ کے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔رفاقت علی نسوآنہ

حمید ملک شاپ،ماشا ء اللہ ملک شاپ اورشفیق بھائی ٹی سٹال کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

المکہ جنرل سٹورکو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔رفاقت علی نسوآنہ

موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبز کی مدد سے موقع پر ہی دودھ بردار گاریوں اور ملک شاپس پر فروخت ہونے والے دودھ کو چیک کر لیا جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔رفاقت علی نسوآنہ

وزیراعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے خالص دودھ کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فروخت ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے۔رفاقت علی نسوآنہ

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …