ضلعی انتظامیہ اور اینٹی کرپشن پنجاب کی بااثر سیاسی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی پیش رفت

(میڈیا92نیوز)ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤلدین نے ن لیگی ایم این اے ناصر بوسال کے فرنٹ میں اور قریبی رشتہ داروں کے خلاف سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر آٹھ ریفرنس ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھیج دئیے۔ ایٹی کرپشن میں ملزمان کے خلاف آٹھ پرچے درج ، گرفتاریوں کے لئے چھاپے شروع

غیر رجسٹرڈ ، غیر منظور شدہ پروٹین فارم اور فلنگ اسٹیشن بنانے اور ضلعی کونسل کے افسران کی ملی بھگت سے غلط نقشہ جات پاس کرانے ، سرکاری فیس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پر پرچے درج کر لئے گئے۔

ناصر بوسال کے فرنٹ میں بشیر احمد ، یار محمد اور سابقہ ڈی او پلاننگ طاہر محمود پر پرچہ درج

مالک سہیل عباس گوندل ٹی ایم اے ملکوال کے تحصیل آفیسر پلاننگ و کوارڈینشن پر بھی پرچہ درج۔ اینٹی کرپشن حکام

بغیر بلڈنگ پلان، غیر رجسٹرڈ اور غیر منظور شدہ پروٹین فارم بنایا گیا۔ دی سی منڈی بہاوالدین

ملزمان نے سرکاری خزانے کو کنورژن اور بلڈنگ فیس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا۔ ڈی سی کا ریفرنس

پروٹین فارم کے مالک محمد اسلم اور ٹی ایم اے ملکوال پر سرکاری خزانے کو پانچ لاکھ کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈی سی منڈی بہاوالدین

منڈی بہاؤالدین کے علاقے گمنانہ بوسال کے رہائشی فارم ہاؤس کے مالک اعجاز احمد اور ٹی ایم اے ملکوال کے ڈی او پلاننگ محمد اکرم پر بھی پرچہ درج۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزمان نے سرکاری خزانے کو بلڈنگ فیس کی مد میں پینسٹھ ہزار نقصان پہنچایا۔ ڈی سی کا ریفرنس

مالک پروٹین فارم غلام حسین بوسال پر بلڈنگ پلان کے بغیر پروٹین فارم اور فلنگ اسٹیشن بنانے اور سرکاری فیس کی مد میں دس لاکھ کا نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج ۔ اینٹی کرپشن حکام

ڈی سی کے ریفرنس پر ڈسٹرکٹ کونسل گجرات کے ڈسٹرکٹ انجنئیر ملک عبدالستار کو غیر قانونی اجازت دینے پر پرچہ درج۔ اینٹی کرپشن حکام

ڈی سی کے ریفررنس پر آصفہ عمر پر غیر قانونی، غیر رجسٹرڈ شدہ پروٹین فارم بنانے اور سرکاری خزانے پر پرچہ درج کیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام

ملزمان کے خلاف محکمہ ماحولیات کا این او سی نہ ہونے ، بلڈنگ پلان کی فیس میں بھاری نقصان پہنچانے پر مقدمات درج ہوئے۔ اینٹی کرپشن حکام

ٹی ایم اے ملکوال کے تحصیل آفیسر پلاننگ پر ملی بھگت کا پرچہ درج

ناصر بوسال کے فرنٹ مین مالک مختار احمد نے غیر قانونی پروٹین فارم بنا رکھا ہے۔ ڈی سی کا ریفرنس

ملزم بلڈنگ پلان کی مد میں لاکھوں روپے کا نادہندہ ہے۔ ڈی سی کا ریفرنس

ٹی ایم اے منڈی بہاؤالدین کے ٹی او پلاننگ محمد اکرم گوندل پر ملی بھگت پر مقدمہ درج کیا جائے۔ ڈی سی منڈی بہاوالدین

کرپٹ عناصر کے خلاف پنجاب بھر میں کاروائیاں جاری رہیں گی۔ اینٹی کرپشن حکام

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …