ایک اور نوجوان بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

(میڈیا92نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری میں خودکشیوں کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے خاص طور پر دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈوان کے دوران بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سشانت سنگھ راجپوت سمیت متعدد فلم وٹی وی اسٹار اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں اور اب خبر سامنے آرہی ہے کہ ایک اور نوجوان اداکارہ نے خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ چترا کمراج، جسے چتو وی جے کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا، آج صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، وہ شوٹنگ کے بعد ہی اپنے ہوٹل روم واپس پہنچی تھیں۔بعد ازاں ان کی ٹیم نے جب ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس پر انہیں ہوٹل کا رخ کرنا پڑا، جہاں ان کی لاش پائی گئی۔ پولیس نے ان کی موت کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہیں۔

جون میڈیا مینیجر نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی اداکارہ چتارہ کی موت کی تصدیق کی گئی۔ شوبز سے وابستہ دیگر افراد نے بھی اداکارہ کی اچانک موت کو صدمہ قرار دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔خیال رہے چتارہ تامل ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ تھی جنہیں ’پانڈین اسٹورز‘ نامی شو سے مقبولیت حاصل ہوئی جس کی وجہ سے انہیں اس نام سے بھی پکارا جاتا تھا جب کہ وہ حال ہی میں ان کی ایک بزنس مین سے منگنی ہوئی تھی اور چند ماہ میں وہ شادی کرنے والی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …