ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کا عالمی یوم برائے بدعنوانی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری ، آج کے دن ہمیں خود احتسابی کا عہد کرنا ہے۔

(میڈیا92نیوز)کرپشن ذلت ، رسوائی اور بے سکونی کا باعث ہے۔
شفافیت اور قانون کی بالادستی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے۔ ڈی جی گوہر نفیس کا اعلامیہ

ُانہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن ایک غیر جانبدار تفتیشی ادارہ ہے۔ اینٹی کرپشن ،پنجاب بھر میں بلا تخصیص و بلا امتیاز اپنی قانونی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید آگاہی دی کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ ستائیس ماہ میں مجموعی طور پر 206 ارب روپے کی ریکوری کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ہم نے گزشتہ ستائیس ماہ میں پنجاب بھر سے 3900 سے زائد سرکاری افسران و اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ اور اینٹی کرپشن پنجاب کرپٹ عناصر ، قبضہ مافیا اور سرکاری خزانے کو لوٹنے والے افسران کی سرکوبی کی

اور یہ سلسلہ اس طرح جاری وساری رہے گا کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن پوری طاقت کے ساتھ متحرک نظر آئے گا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوھر نفیس کی ویڈیو بھی میڈیا پر شئیر کردی گی

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …