سی پیک سے معاشی مواقع بڑھیں گے،عاصم سلیم باجوہ

(میڈیا92نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں توسیع اورمعاشی مواقع بڑھیں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی پیشرفت اورمتعلقہ امورکاجائزہ لیاگیا۔ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا،اجلاس سے سی پیک منصوبوں میں توسیع اورمعاشی مواقع بڑھیں گے۔ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرے گا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مشترکہ کوششوں سے سی پیک علاقائی تجارت کامرکزبنے گا۔سی پیک سے دونوں ممالک کی عوام میں تعلق گہرااوررابطوں کوفروغ ملے گا۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری تبدیلی کامنصوبہ ہے،سی پیک منصوبے پرمکمل قومی اتفاق رائے بھی موجودہے۔ پاکستان اور چین تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں،سی پیک کے توانائی اورانفرااسٹرکچرمنصوبوں سے ہزاروں ملازمتیں پیداہوں گی۔ ان منصوبوں سے صنعت و پیداوارکے شعبوں کوبھی فروغ حاصل ہوگا۔ خصوصی اقتصادی زونزمیں غیرملکی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …