ویکسین سے کورونا وائرس مکمل ختم نہیں ہوگا،عالمی ادارہ صحت

سوئٹزرلینڈ(نیٹ نیوز )عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے خبردار کیا ہے کہ ’ویکسین آنے کا مطلب کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعہ کے روز ڈائریکٹر جنرل ٹیڈراس ادھانوم غیبریسس نے کہا کہ ’عالمی ادارہ صحت کو خدشہ ہے کہ ویکسینز کے حوالے سے پیش رفت کے باعث ایک خیال یہ بھی ہے کہ جیسے عالمی وبا کا خاتمہ ہو گیا ہے۔‘‘ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب لوگوں میں اس تاثر کو تقویت مل رہی ہے کہ ویکسین پر پیش رفت سامنے آنے کے باعث عالمی وبا کا خاتمہ ہونے کو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسینز پر پیش رفت ہم سب کو حوصلہ ضرور دیتی ہے اور ہمیں اب امید کی ایک کرن دکھائی دینے لگی ہے۔ تاہم لوگوں کا یہ سمجھنا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا خاتمہ ہو گیا ادارے کو تشویش میں مبتلا کرتا ہے۔
ٹیڈراس کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے خاتمے میں ابھی خاصا وقت باقی ہے اور شہریوں اور حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے اس بات کا تعین کریں گے کہ اس کا خاتمہ کب ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ سال تمام لوگوں کے لیے کتنا تھکا دینے والا ہے لیکن ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض موجود ہیں اور وہاں اس سخت حالات نہیں ہو سکتے۔
اپوزیشن کی قسمت میں صرف روناہی لکھاہے،مدت پوری کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ایمرجنسی کے ماہر مائیک رائن کا کہنا تھا ’ہمیں اس حوالے سے بھی اعداد و شمار مل رہے ہیں کہ ویکسین کے باعث کورونا وائرس سے حفاظت زندگی بھر کے لیے نہ ہو، اس لیے دوبارہ انفیکشن کا بھی خطرہ ہے۔ ویکسین کا مطلب کووڈ 19 کا خاتمہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …