لڑکی کا اپنے اور دادی کے لیے’فوڈپانڈا‘ کو کھانے کا آرڈر لیکن فوڈ پانڈا کی ایپلی کیشن میں خرابی اور پھر ایسا کام ہو گیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

(میڈیا92نیوز)فلپائن میں ایک لڑکی نے اپنے اور اپنے دادی کے لیے’فوڈپانڈا‘ سے کھانا آرڈر کیا لیکن فوڈ پانڈا کی ایپلی کیشن میں خرابی آنے سے ایسا کام ہو گیا کہ لڑکی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی رہائشی اس 7سالہ لڑکی نے اپنے اور اپنی دادی کے لیے فرائیڈ چکن اور چاول آرڈر کیے لیکن سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے بار بار بٹن دبانے کے باوجود آرڈر پلیس نہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے 42بار کوشش کی، تب کہیں جا کر اس کا آرڈر پلیس ہوا لیکن کمزور انٹرنیٹ کی وجہ سے ایپلی کیشن میں جو خرابی آئی اس کے سبب جتنی بار لڑکی نے بٹن دبایا تھا اتنی بار ہی آرڈر پلیس ہو گیا۔ پھر کیا تھا کہ یکے بعد دیگرے 42ڈلیوری بوائز اپنی موٹرسائیکلوں پر لڑکی کے گھر کے باہر آ دھمکے۔ سب نے وہی ایک آرڈر ’فرائیڈ چکن اور چاول‘ اٹھا رکھے تھے۔

معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا یومِ پیدائش(5دسمبر)
لڑکی کی ماں نے بعد ازاں گلی میں کھڑے ان ڈلیوری بوائز کے تصویر کے ساتھ یہ واقعہ فیس بک پر سنایا ہے اور بتایا ہے کہ لڑکی کی عمر بہت کم تھی چنانچہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے جو ہوا، وہ اسے سمجھ نہ سکی۔ ہم گھر میں نہیں تھے، جب اتنے ڈلیوری بوائز آ گئے تومیری بیٹی گھبرا گئی لیکن ہمارے ہمسایوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور 41آرڈر انہوں نے خرید لیے جبکہ ایک میری بیٹی نے لے لیا

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …