ٹیٹو بنواتے وقت جسم کے کس حصے پر سب سے زیادہ تکلیف ہوئی ؟ تقریباً پورے جسم پر ٹیٹو بنوانے والے شخص کا ایسا جواب کہ آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

(میڈیا92نیوز) برازیل کے 38سالہ آدمی مارسیلو ڈی سوزا ریبیرو نے اپنے جسم پر 1ہزار سے زائد ٹیٹو بنوا چکے ہیں اور اس کے جسم کا 98فیصد حصہ ٹیٹوز سے چھپا ہوا ہے۔ حتیٰ کہ اس نے اپنے آنکھوں کے دیدوں پر بھی ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔ اسے جسم کے کس حصے پر ٹیٹو بنواتے ہوئے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی؟ گزشتہ دنوں جب اس سے یہ سوال پوچھا گیا تو اس نے ایسا جواب دیا کہ سننے والے دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مارسیلو سے جب سوال پوچھا گیا تو توقع تھی کہ وہ آنکھوں کے دیدوں کا نام لے گا کیونکہ وہ جسم کا سب سے نازک حصہ تھا جس پر اس نے ٹیٹو بنوا رکھے تھے۔
دیدوں پر ٹیٹو بنواتے ہوئے اس نے اپنی بینائی تک داﺅ پر لگا دی تھی لیکن حیران کن طور پر مارسیلو نے بتایا کہ کان اس کے جسم کا وہ حصہ تھے جن پر ٹیٹو بنواتے ہوئے اسے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔ مارسیلو نے اپنے ایک کان پر سبز اور دوسرے پر سیاہ رنگ کا ٹیٹو بنوا رکھا ہے اور کان چھیدوا بھی رکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مارسیلو نے 15سال کی عمر میں پہلی بار ٹیٹو بنوایا اور اس کے بعد آج تک وہ ٹیٹو بنواتا آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیاز بیگ میں ریونیو ریکارڈ کے برعکس رپورٹس مرتب کرنے کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) نیاز بیگ میں ریونیو ریکارڈ کے برعکس رپورٹس مرتب …