بلین ٹری منصوبے کی تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی معاون خصوصی کو ہدایت

(میڈیا92نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے کہاہے کہ عدالت کو منصوبے کی مکمل تفصیل اورشفافیت سے آگاہ کیاجائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبہ پر عدالت عظمیٰ کے حکم پر حکومت متحرک ہو گئی،وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے ملاقات کی اورسپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی،وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبے کی تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے کہاکہ عدالت کو منصوبے کی مکمل تفصیل اور شفافیت سے آگاہ کیاجائے ۔

معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا یومِ پیدائش(5دسمبر)
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تمام صوبوں سے مستند ڈیٹاطلب کرلیاگیا،بین ٹری منصوبے کی ڈرون فوٹیج، مستند تصاویربھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کافیصلہ کیاہے،وفاقی حکومت نے سیٹلائٹ امیجز کیلئے سپارکو سے بھی رابطہ کرلیا،بلین ٹری منصوبے کی سیٹلائٹ امیجز فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہاہے کہ بلین ٹری وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ،منصوبے میں مکمل شفافیت کے پہلوکو روز اول سے مقدم رکھا گیا ،منصوبہ وزیراعظم کے میرٹ، شفافیت کے وژن کے مطابق جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ عالمی ماحولیاتی اداروں نے منصوبے سے متعلق شفافیت کااعتراف کیا ہے ،منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے عدالت سے تعاون کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …