سجل اوراحد رضا میرکا فوٹوشوٹ مداحوں کوبھا گیا

(میڈیا92نیوز)دلکش اداکارہ سجل علی اوراداکاراحد رضا میرکے فوٹوشوٹ پرمداح سوشل میڈیا پرخوب چرچے کررہے ہیں۔

سجل اوراحد رضا میرکی جوڑی کو مداح خوب سراہتے ہیں اوران کی جانب سے پوسٹ کی گئی نئی نئی تصاویر کے مداح دیوانے بھی ہیں۔ دونوں نے مداحوں کو ایک بارپھرخوش کردیا جہاں ان کی تعریفوں کے خوب پل باندھے جارہے ہیں۔

احد رضا میرنے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرفوٹوشوٹ کی تصاویرشیئرکیں جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہت حسین ہے۔اس سے قبل اداکارہ سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثرکن کارکردگی پر دبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس پران کے شوہرنے انہیں ایک پیغام میں کہا تھا کہ اہلیہ پرفخرہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …