بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کوانگلینڈ سے بالکل مختلف قراردے دیا

(میڈیا92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کو انگلینڈ سے بالکل مختلف قراردے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کوانگلینڈ سے بالکل مختلف قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں، جب بھی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تویہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا، ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے، بابراعظم کے مطابق زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہیئے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہم مشکل اورچیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں، اس صورتحال میں ہماری ٹیم بانڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے، سینئرکرکٹرزاپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں، ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …