میری جان کو خطرہ ہے، سکیورٹی فراہم کی جائے، عائشہ گلالئی نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

پشاور(میڈیا پاکستان)تحریک انصاف کی باغی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے سیکیورٹی مانگ لی،ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی کیلئے لکھے گئے خط میں عائشہ گلالئی نے کہا ہے میری جان کو خطرہ ہے ،عمران خان پر الزامات کے بعدسنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں اورسوشل میڈیاپرتیزاب پھینکنے کی دھمکیاںدی جا رہی ہیں،لہٰذامجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے الزامات عائد کئے تھے کہ تحریک انصاف اورچیئرمین عمران خان سے کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان

وگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری ارسال کردی، حتمی …