رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ہدف سے 19ارب زائد ٹیکس جمع

(میڈیا92نیوز)ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ہدف سے19ارب روپے زائد ریونیوحاصل کرلیا۔

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران مجموعی طور پر 1688ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو کہ 1669ارب روپے کے مقررہ ہدف سے زائد ہیں۔

مجموعی ٹیکس وصولیوں میں سے انکم ٹیکس کی مد میں577 ارب روپے، سیلز ٹیکس743ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی104 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں264ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں1623 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …