اینٹی کرپشن پنجاب اور ضلعی انتظامیہ پنجاب بھر میں قبضہ و لینڈ مافیا کے خلاف متحد

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی پیش رفت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور
سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مْشیر اورنگ زیب بٹ کے گرد اینٹی کرپشن کا شکنجہ سخت

اورنگزیب بٹ کے بیٹے ذیشان بٹ کے خلاف غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے ، قبضہ اور کنورڑن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج۔ اینٹی کرپشن حکام

ڈپٹی کمشنر گجرات سیف انور جپہ نے گجرات سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک
زیشان زیب بٹ کے خلاف پرچہ کا ریفرنس اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوایا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام
ریفرنس میں ذیشان بٹ سمیت مقبول احمد پٹواری ، سجاد اسلم پٹواری ، آصف شفیع اور رضوان چوہدری کے خلاف غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے پر پرچہ درج کرنے کی استدعا کی گء ہے۔
ملزمان نے کنورزڑن اور رجسٹریشن فیس کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ریفرنس

ملزمان غیر قانونی اور بین شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا رقبہ پلاٹس بناکر سادہ لوح عوام کو بیچ کر فراڈ کر رہے ہیں۔ ریفرنس کا متن

مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی جعلی، غیر رجسٹرڈ اور بین شْدہ ہے۔ ریفرنس کا متن

محکمہ مال کے متعلقہ پٹواریوں مقبول احمد اور سجاد اسلم نے سوسائٹی مالکان کے ساتھ ملی بھگت کرکے دستاویزات تیار کروانے کی کوشش کی۔ ریفرنس کا متن

ملزم ذیشان بٹ نے اپنے ملازمین کے نام بے نامی جائیداد خرید کر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ ریفرنس کا متن

ملزمان نے 41 کنال دو مرلہ رقبہ غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے سوسائٹی میں شامل کر رکھا ہے۔ ریفرنس کا متن

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام

پنجاب بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نام پر عوام الناس کو فراڈ اور دھوکہ دہی سے لْوٹنے والے کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ اینٹی کرپشن حکام

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …