پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، 79 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہورکے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرکے 4لاکھ17ہزار40 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی ،کل 272 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،79ہزار630 لٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا.ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ٹھوکر پر37، سندر 49، سگیاں پل 40، گجومتہ 36، بابوصابو21 ، اڈاپلاٹ21 اور دیگر راستوں پر 68 گاڑیوں کو چیکنگ کیا گیا۔موبائل ٹیسٹنگ لیبز کی مددسے دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ ایل آرکم، پانی کی ملاوٹ اور گاڑھے پن کو بڑھانے والے اجزاء استعمال کرنے پر دودھ تلف کیاگیا۔لاہور میں داخل ہونے والی ہردودھ بردار گاڑی موبائل لیبز سے ٹیسٹ ہوکر ہی شہرمیں دودھ لا سکتی ہے۔ مسلسل کریک ڈاؤن سے ہی صوبہ بھر میں دودھ کی ملاوٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر بھر میں موجود دوکانوں پر بھی چیکنگ مزید سخت کی جا ئے گی۔ملاوٹ سے پاک پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ادارے کو ہر ممکن سہولیات سے لیس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …