ہربنس پورہ میں ‌آپریشن، 20 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہگزار کروا لی گئی

لاہور(سپیشل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہندی معلوف کی نگرانی میں کیے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں 20 کنال سے زائد سرکاری اراضی واہگزار کروا لی گئی.آپریشن ڈائریکٹر کاشف جلیل کی نگرانی میں کیا گیا جس میں اینٹی کرپشن کے سٹاف اور پولیس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا .آپریشن ہربنس پورہ کے علاقہ عاصم ٹاون ، مصطفی ٹاون ، ڈیرہ حکیماں ، سردار کالونی اور سبحان گارڈن میں کیا گیا .ہربنس پورہ میں واہ گزار کروائی جانے والی سرکاری اراضی کا قبضہ محکمہ ریونیو نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.واہ گزار کروائے جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت تقریبا پچاس کروڑ روپے بتائی جارہی ہے .ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن A نے کہا ہے کہ سرکاری جائیداوں پر ناجایز قابضین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ریونیو کے انتظامی افسران اپنی زمہ داریاں نبھائیں.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …