آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں پر اظہار تشویش

راولپنڈی ( آن لائن) آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں میں بھارت کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہمارا فرض ہے کہ خطرات کو مواقع میں بدلیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 237 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں جیو سٹریٹجک، علاقئی اور قومی سلامتی کے ماحول سمیت داخلی سلامتی ، سرحدوں اور ایل او سی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کا جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز فورم نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ناقابل شواہد پر تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے قرار دیا کہ بھارت کی سی پیک کو تباہ کرنے کی کوششیں اور پاکستان بالخصوص آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایل او سی پر موجود شہری آبادی کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق فورم نے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ مادر وطن کے خلاف کسی بھی مس ایڈوینچر کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فورم میں کووڈ 19 کی دوسری لہر اور اس کیلئے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو کورونا سے نمٹنے کی قومی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا حکم دیا۔کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قومی اداروں اور عوام کی حمایت کے ساتھ تمام اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چیلنجز کو پاکستان کے عوام کے استحکام کے مواقع میں تبدیل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …