جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کے نوٹس معطل

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی طرف سے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کے نوٹس معطل کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جہانگیر ترین کی ملکیتی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے شہزاد عطا الہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ وہ باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں ،ان کی ملز کسی قسم کی نادہندہ نہیں،ایف بی آر نے یکے بعد دیگرے انکم ٹیکس کی ریکوری کے تین نوٹس بھیجے ہیں، انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے الزام پر ان کی ملز کو آڈٹ کیلئےمنتخب کیا گیا ہے،قانون کے مطابق ان لینڈ ریونیو کو شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کا آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، ایف بی آر کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روکا جائے،اور ایف بی آر کے رواں سال 16ستمبر،29ستمبر اور 22 اکتوبر کے نوٹسز کالعدم قرار دیئے جائیں،عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کر کے ایف بی آر سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …