جدہ : قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ “نادرا آفس“ میں ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا

جدہ (میڈیا92نیوز) قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ “نادرا آفس“ میں ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا، ان کے ساتھ اسلام آباد سے آنے والی نادرا کی تین رکنی اعلی سطحی ٹیم کے اراکین سمیت ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو، منسٹر کوراڈینشن ابو ناصر شجاع، قونصل پاسپورٹ ملک طارق، قونصل پریس حمزہ گیلانی، قونصل ویلفئیر ماجد میمن، جدہ نادرہ منیجر افتخار علی بھی موجود تھے۔

نادرا کی ون ونڈو کی سہولت کے نتیجے میں شناختی دستاویزات سے متعلق کام زیادہ آسانی اور تیزی سے ہو سکیں گے۔ اس کی وجہ سے صارف کو الگ الگ مقامات پر جا کر کام کرانے کے بجائے ایک ہی جگہ سے تمام سہولیات میسر ہوں گی جس میں فیس جمع کرانا، بائیومیٹرک، تصاویر، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ جیسے امور شامل ہیں۔ نیا متعارف کردہ نظام سابقہ طریقہ کار کی نسبت زیادہ بہتر ہو گا۔

پاکستانی مرکز کے مطابق نئی سہولت قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کو مزید بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ قونصلیٹ جنرل نے نادرا خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے اپ گریڈیشن منصوبے میں دلچسپی لینے پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی اور اس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …