تحریک انصاف نے نئی یونین بنادی

پاکستان تحریک انصاف نے انصاف رکشہ ڈرائیور یونین بھی بنا دی،ملک عمر حیات گجر صدر مقرر، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے انصاف رکشہ ڈرائیور یونین بھی بنا دی،ملک عمر حیات کو یونین کا صدر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نو منتخب صدر عمر حیات کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مزدور طبقے کے مسائل کو حل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت میں پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات عمل میں لارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجراء کر دیا
واضح رہے کہ 24 نیوز کی بندش پر لاہور میں موجود عوامی رکشہ یونین، منی مزدا یونین، ٹرانسپورٹ یونین اور تاجربرادری نے احتجاج کیا تھا،ٹوئنٹی فور نیوز کی حمایت میں چیئرمین مجید غوری، چیئرمین پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویرخان، نائب صدر مزدا اونر ایسوسی ایشن فلک شیر، مرکزی صدر عوامی رکشہ یونین حاجی رفاقت، سینئر وائس چیئرمین عزیز عباسی، صدر لاہور ذیشان اکمل اور صدر عوامی ٹیکسی یونین عبدالغفور نے شرکت کی۔ شرکا نے ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے قابل مذمت قرار دیا۔

احتجاج میں لاہور کی مختلف تاجر تنظیموں کے صدور تاجر رہنما میاں وقار، میاں خلیل، حافظ رضوان بٹ، سہیل محمود بٹ، شاہد نذیر، ذوالفقار علی بھٹی نے بھی شرکت کی۔ تاجروں کا کہنا تھا پہلے کاروبار تباہ کیا اور اب میڈیا کے ادارے بند کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں اٹھارہ جولائی کو شروع ہونے والی تاجروں کی "ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ” تحریک میں ٹرانسپورٹرز نے بھرپور شمولیت کا اعلان بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …