امریکا سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے، ایران

تہران: ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے عائد کیے جانے کے باوجود ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم ایران نے امریکی ناانصافیوں کے باوجود مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیئے ہیں۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف امریکا کے جرائم کی فہرست طویل ہے لیکن اب ماضی بھلا کر ایک روشن مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیئے۔ اسی تناظر میں صدر حسن روحانی نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدوار جو بائیڈن بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کا امکان ظاہر کرچکے ہیں اور وہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی یکطرفہ علیحدگی کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بھی ناقد رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں جس میں اضافہ عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …