عوام کٹھ پتلیوں سےضرورحساب لیں گے،جنوری آخری مہینہ، ان سب کو گھر جانا ہوگا:بلاول بھٹو زرداری

پشاور(میڈیا92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام فیصلہ کریں گےکہ ملک میں حکمرانی کون کرے گا؟جب تک ملک میں ایک قانون نہیں ہوگا کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے،ملک میں تاریخی منہگائی اورغربت ہے،گلگت بلتستان سےآوازاٹھ رہی ہے کہ ووٹ پرڈاکانامنظور،عوام ان کٹھ پتلیوں سےضرورحساب لیں گے،جنوری ان کا آخری مہینہ ہے، ان سب کو گھر جانا ہوگا۔
پشاور میں پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاورمیں مہنگی ترین میٹرو،سلائی مشین کی کمائی سے امریکہ میں عمارتیں،مالم جبہ میں کرپشن،بھارتی واسرائیلی شہریوں کی پی ٹی آئی کوفنڈنگ اورسپیشل اسسٹنٹ کی اتنی جائیدادیں کہاں سے آئی؟ کیا نیب کویہ سب نظرنہیں آتا؟جب تک ججوں اورسیاستدانوں کیلئےایک عدالت نہیں ہوگی کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوگا،جب تک ملک میں ایک قانون نہیں ہوگا کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے۔انہوں نےکہاکہ عوام کےاحتجاج کےوقت توسلیکٹڈ کو کورونا یاد آرہا ہے مگر جب صف اوّل میں کھڑے ہوکر کورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹرز،نرسسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بات آتی ہےتو وہ کورونا کوبھول جاتا ہے۔
بلاول بھٹو زرادری نےکہاکہ گلگت بلتستان سےآوازاٹھ رہی ہےکہ ووٹ پرڈاکانامنظور،دھاندلی کےبعدپہاڑوں میں احتجاج شروع ہوگیا ہے ، سب سےزیادہ ووٹ پی ڈی ایم کوملے اور پی ٹی آئی کو شکست ہوئی، گلگت بلتستان میں دھاندلی کی وجہ سےنشستیں نہیں دی گئیں، گلگت بلتستان کےعوام آپ کےلانگ مارچ میں شامل ہوں گے،عوام فیصلہ کریں گےکہ ملک میں حکمرانی کون کرے گا؟اگر آج سوات اور جنوبی و شمالی وزیرستان میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے تو وہ صرف جمہوریت اور جمہوری نظام کی وجہ سے ہے۔چییرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا کہ ملک میں تاریخی منہگائی اورغربت ہے،سلیکٹڈکا بوجھ عام آدمی اٹھارہاہے،فاٹاکے عوام کواب بھی ان کاحق نہیں دیا جارہا ہے،یہاں کےعوام نےبےمثال قربانی دی ہے،خیبرپختونخواکےفنڈمیں کٹوتی کرتےہیں،خیبر پختونخوا کے عوام کو لاوارث چھوڑا گیا ہے، یہاں کے عوام نے ملک کی حفاظت کیلئےجان کی قربانی دی ہے،یہ بہادروں،غیرت مندوں کی سر زمین ہے، ہم خیبرپختونخوا کےعوام کولاوارث نہیں چھوڑیں گے،پورےپختونخواکامطالبہ ہےگوعمران گو ،ہم کٹھ پتلیوں کوپھرسےیہ سلسلہ شروع کرنےکی اجازت نہیں دیں گے ،عوام ان کٹھ پتلیوں سےضرورحساب لیں گے،جنوری ان کا آخری مہینہ ہے، ان سب کو گھر جانا ہوگا،اب ان کے جانے کا وقت آگیا ہے، یہ جنوری تک کے مہمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ اورگروپ منظم ہورہےہیں،یہ گڈ طالبان اوربیڈ طالبان کھیل رہے ہیں،سلیکٹڈنےدہشت گردوں کےخلاف آوازنہیں اٹھائی کیونکہ سلیکٹڈمیں دہشت گردوں کےخلاف آوازاٹھانےکی جرات نہیں تھی،شمالی وزیرستان میں پاکستان کاپرچم جمہوری نظام کی وجہ سےلہرارہاہے،سوات،جنوبی وزیرستان میں پاکستان کاپرچم جمہوریت کی وجہ سےلہرارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …