تحریک لبیک کے سربراہ کا انتقال، مولانا فضل الرحمان کا پیغام بھی آگیا

پشاور (میڈیا92نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ اور تحریک لبیک کے سربراہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں جاری پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز دادی کے انتقال کے باعث جلسے میں گفتگو نہیں کرسکیں۔

انہوں نے تحریک لبیک کے سربراہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ہم مولانا خادم حسین رضوی کے خاندان، جماعت اور تمام متعلقین سے تعزیت کرتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …