شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوبیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی، ن لیگ کی جانب سے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کرنے کا امکان

لاہور(میڈیا92نیوز)شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوبیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوآج پیرول میں رہائی مل جائے گی ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں شہباز شریف او رحمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی، دونوں رہنما منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قیدہیں،مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوآج پیرول میں رہائی مل جائے گی ۔

گزشتہ 15 دنوں میں وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ،اسد عمر
یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئی ہیں،شمیم اختر کی عمر90 سال تھی اوروہ کافی عرصے سے علیل تھیں ،شمیم اختربیٹے نوازشریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …