قومی ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ، سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

لاہور(میڈیا92نیوز)نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سٹاف کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کاکہناہے کہ قومی سکواڈ کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے،تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، پی سی بی کاکہناہے کہ قومی ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ،قومی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے 3 ٹی ٹونٹی اور2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کل لئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …