”ایک وزیر نے بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہور ہی ہے ، اس حکومت نے ۔۔“سراج الحق نے حیران کن دعویٰ کر دیا

سوات (میڈیا92نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت ہے، حکومت کے خلاف کراچی سے چترال تک عوام سراپا احتجاج ہیں۔

سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے جھوٹ کو یو ٹرن کا نام دے دیا ہے، وزیراعظم نے آٹھ سو دن میں مدینہ کی ریاست کی طرف کونسا قدم اٹھایا، وزیراعظم نے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا ایک وفاقی وزیر نے گزشتہ دنوں بتایا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے، اس وزیر نے کہا کہ اس حکومت نے ہم سب کو بھی بدنام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نالائق ترین حکومت ہے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ اگر عوام نے ان کے خلاف احتجاج کیا تو استعفیٰ دے دوں گا، اب تو کراچی سے گلگت اور چترال تک گلی گلی میں شور ہے، اب عمران خان کے لیے حکمران رہنا جائز نہیں ہے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہی کشمیر کی جدوجہد کو عمران خان نے برباد کیا، کشمیر کی 73 سالہ جدوجہد کو ختم کیا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نے قوم کو مایوس کیا ہے، جماعت اسلامی تنہا جدوجہد کر رہی ہے، چند لوگوں کے مفادات کے لیے پی ڈی ایم کے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …