مولانا خادم حسین کی تدفین کہاں کی گئی اور کل صبح قلُ خوانی کس مقام پر ہو گی ؟جانئے

لاہور (میڈیا92نیوز)مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین مدرسہ ابو ذر غفاری میں کر دی گئی ہے اور کل خوانی کے وقت اور مقام کا اعلان بھی کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی کل خوانی کل صبح نو بجے داتا در بار میں ہو گی جبکہ ان کے بعد ان کے بیٹے علامہ سعد رضوی نے تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا حلف اٹھا لیاہے ۔ یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی جس میں پاکستان بھر سے تحریک لبیک کے کارکنان اور ان کے چاہنے والوں نے بھاری اکثریت میں شرکت کی ۔علامہ خاد م حسین کے جسد خاکی کو یتیم خانہ چوک سے مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹوں سے زائد کا وقت لگا ۔

علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین کر دی گئی، قلُ خوانی کل صبح نوبجے داتا صاحب میں ہو گی
بھاری تعداد میں عوامی شرکت کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے ، مینار پاکستان اور ٹمبر مارکیٹ سے میں آزادی چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو روک دیا گیا تھا اور متباد ل راستوں کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے پلان بھی جاری کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …