ایمرا رحیم یار خان کے وفد کی کمشنر بہاولپور سے ملاقات، صحافی کالونی سمیت دیگر معاملات پر گفتگو

لاہور(میڈیا 92 نیوز)الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن رحیم یار خان ( ایمرا) "رجسٹرڈ” کے وفد کی صدر ظہیر ملک، سیکرٹری جنرل راجہ شاہد اعجاز، سیکرٹری اطلاعات غلام حسن مہر اور محسن ملک کی کمشنر بہاولپور سے تفصیلی ملاقات ہوئی. ملاقات میں صحافی کالونی سمیت دیگر معاملات پرگفتگو ہوئی. صدر ظہیر ملک نے کمشنر بہاولپور سے صحافیوں کے مسائل فلاح و بہبود تعمیر وترقی بچوں کی تعلیم اور شہر کے سماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جس پر کمشنر بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے تمام معمالات پر یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور نیک خواہشات اور نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا.

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …