علامہ خادم رضوی کے انتقال پر امریکی فوج کا اظہار تعزیت

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر امریکی فوج کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

علامہ خادم حسین رضوی کا انتقال جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پونے پانچ بجے ہوا تھا جس کے بعد تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا تو امریکی فوج نے بھی تعزیتی پیغام جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے علامہ خادم رضوی کے انتقال پر آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس کا ٹویٹ کیا گیا تو امریکہ کی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے اس کے جواب میں ٹویٹ کرتے ہوئے تعزیت کی گئی۔ ’ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی انتقال پر ہم انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔‘

تحریک لبیک ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی بیرون ملک سے متوقع آمد کے باعث علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ہفتہ کی صبح 11 بجے ادا کی جائے گی ۔

مولانا خادم حسین رضوی کا جسد خاکی سکیم موڑ چوک یتیم خانہ میں واقع مسجد سے ملحقہ گھر میں رکھا گیاہے ، مسجد اور علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ دو رویہ سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے لیکن اورنج لائن میٹر و ٹرین بند نہیں کی گئی ہے۔مسجد کے باہر خادم حسین رضوی کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …