اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالی لڑکی پکڑی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پولیس نے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر خاتون کو گرفتار کرلیا۔مرد ہو یا عورت قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ملت پارک پولیس نے اسلحے کی سرعام نمائش اور ہوائی فائرنگ کی مرتکب خاتون کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمہ عائشہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کی ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔ ملزمہ کے قبضہ سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاو¿ن کیپٹن(ر)محمداجمل کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پرایس ایچ او ملت پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …