اداکارشان کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکیلئے پیغام

لاہور: اداکار شان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے درخواست کی ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔

شان نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں ہونے والی تاخیر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی شدید پریشانی کا شکار ہے۔ آلودگی اور ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل بنادیا ہے۔ عوام آپ سے سوال کرتی ہے آخر یہ تاخیر کیوں؟

ایک اور ٹوئٹ میں شان نے کہا لوگوں کی فلاح و بہبود بھی آپ کی دیگر دوسری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئے۔ ہماری امید ہماری ترجیح تھی لہذا انتخابات کے وقت ہم نے اپنی امید کو ترجیح دی اور مجھے امید ہے کہ ہم عوام بھی آپ کی پہلی ترجیح ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق لاہور میں بننے والے انڈر پاس کا کام 6 ستمبر تک مکمل ہونا تھا لیکن یہ انڈر پاس ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے لہذا اس وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …