سونیا حسین اورمحسن عباس کی میوزک ویڈیونے انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

یامی: اداکارہ سونیا حسین اورمحسن عباس حیدر کی غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع پربننے والی میوزک ویڈیو ’’کی جانا‘‘ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

نبیل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو کو رواں برس کی ابتدا میں میامی شارٹ فلم فیسٹیول اور بچارسٹ فلم ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ میوزک ویڈیو نے میامی شارٹ فلم فیسٹیول میں بہترین میوزک 2020 کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ خوشخبری نبیل قریشی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اس گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

’’کی جانا‘‘ میوزک ویڈیو کو فلم فیسٹیول میں ’’ریڈ-محبت کا رنگ‘‘ کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔ میوزک ویڈیو میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے نئے شادی شدہ جوڑے کا کردار نبھایا تھا جنہیں غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے۔

نبیل قریشی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور میامی فلم فیسٹیول کی جیوری کا شکریہ ادا کیا۔ یہ فیسٹیول کورونا وائرس کے سبب آن لائن یعنی فیس بک پر منعقد کیاگیا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 16 نومبر سے ہوا جو 23 نومبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …