محکمہ تعلیم نے21 نومبر کی چھٹی منسوخ کردی

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 21 نومبر کو ہفتہ رحمت اللعمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم منایا جائے گا،تاہم تمام افسران وملازمین چھٹی کے باوجود تقریب میں شرکت کریں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 21 نومبر ہفتہ کی چھٹی منسوخ کردی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹی کی منسوخی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹی فکیشن میں تحریر کیا گیا کہ 21 نومبر بروز ہفتہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ہفتہ رحمت اللعمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم منایا جائے گا۔تمام افسران کو ہفتہ کے روز ڈیپارٹمنٹ میں حاضر ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق کسی بھی افسر یا ملازم کی غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ہم اور آپ، 19 نومبر 2020
علاوہ ازیں وحدت روڈ پر واقع قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے سی ای اوز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل قائد سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور موسم سرما کی قبل از چھٹیوں کے معاملہ پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں کورونا سمیت پیک امتحان ختم کرنے اور تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر سفارشات بھی لی گئیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے نے محکمہ تعلیم کے لئے نئی پریشانی کھڑی کردی، موسم سرما کی قبل ازیں وقت چھٹیوں سے متعلق23 نومبر کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مرادراس کا اپنے ایک بیان کہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،اگراب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ، کل 36 اضلاع کے لوگوں کو بلایاہے اس میں چھٹیوں کافیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …