صحرائے تھل میں پانچویں جیپ ریلی کا کوالیفائنگ مرحلہ جاری

مظفر گڑھ: (میڈیا92 نیوز) لیہ اور مظفر گڑھ کے صحرائے تھل میں پانچویں جیپ ریلی کا کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جس میں فراٹے بھرتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

جہاز کی سپیڈ سے فراٹے بھرتی گاڑیوں میں بیٹھے ڈرائیورز اپنی مہارت خوب دکھا رہے ہیں، ریس میں85 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

تھل چیپ ریلی کے دفاعی چیمپیئن آصف فضل چوہدری، صاحب زادہ سلطان اور اداکار فیروز سبزواری نے کوالیفائنگ مرحلہ مکمل کر کے اور اپنی نظریں ٹائٹل پر جما لی ہیں۔ جیپ ریلی کی سٹاک کٹیگری کے مقابلے کل جبکہ پری پیئرڈ کٹیگری کے فائنل مقابلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …