شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( میڈیا 92 نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا.احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری 9 دسمبر کو ریفرنس پر سماعت کرینگے. احتساب عدالت لاہور میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی. نیب ریفریس میں کہا گیا ہے کہ سامان کی مہنگے داموں خریدار ی کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا. نیب ریفرینس کے مطابق سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، اور رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر پر قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، جبکہ ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …