پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،30ہزار300لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ٹھوکر نیار بیگ اور مانگا منڈی پر ناکہ بندی کرکے 30ہزار300لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا.
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 81ہزار 438 لیڑدودھ کی چیکنگ کی گئی،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 30 ہزار300 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔
ان کہنا ہے کہ ضائع کیے گئے دودھ کی فیٹس، ایل آر انتہائی کم، سکمڈ ملک،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔جدید لیکٹو سکین مشینوں سے لیس ملک ٹیسٹنگ لیبز سے موقع پر ہی دودھ کے ٹیسٹ کر لیے جاتے ہیں۔دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ہمارا ساتھ دیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک،موبائل اپلیکیشن،ویب سائٹ یا ہیلپ لائن 080080500 پر اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …