ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کرنسی سے منسلک پہلا قراقرم بونڈ جاری

اسلام آباد(اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان کی مقامی کرنسی سے منسلک پہلے قراقرم بانڈ کے اجراءسے 11.4 ملین ڈالر( 1.83 ارب روپے) اکھٹے کرلئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ بانڈ ایک کثیرجہتی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری کیاہے جس کا پاکستان بھی رکن ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قراقرم بانڈ پاکستانی کرنسی میں آف شوربانڈ ہے جو امریکی ڈالرمیں سیٹلڈ ہے، یہ بانڈ ایک بڑے اسٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ ہے۔اس پرمنافع کی شرح سال میں دومرتبہ کی بنیادپر 7.50 فیصد ہے اوراس کی میچوریٹی کی مدت 2023 تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …