عمران خان کا دورہ افغانستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم پیشرفت ہے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ افغانستان دوطرفہ تعلقات اوررابطوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ہے۔

شبلی فراز نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کے عوام بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی افغان عوام کاحق ہے، عمران خان خطے میں امن کے داعی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کابل پہنچ گئے

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے سرکاری دورے پر ہمسایہ ملک افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کابل پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …